بغداد (جیوڈیسک) عراق میں داعش کے شدت پسندوں نے طیارے کو مار گرایا، طیارے کے گرنے کی فوٹیج بھی جاری کر دی، حادثے میں طیارے میں موجود عملے کے تین ارکان ہلاک ہو گئے۔
عراقی شہر کرکوک کے قریب عراقی فضائیہ کا سیسینا طیارہ تباہ ہو گیا۔ داعش نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ طیارے کو 57 ایم ایم اینٹی ائیر کرافٹ گن سے تباہ کیا گیا۔
دہشت گرد تنظیم نے طیارے کے تباہ ہونے کی فوٹیج بھی جاری کر دی، طیارہ تباہ ہونے سے اس میں سوار عملے کے تین ارکان بھی جاں بحق ہو گئے۔