بغداد (جیوڈیسک) عراق میں داعش کی شکست کے بعد پہلے عام انتخابات کےلیے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔ 2008 میں سابق امریکی صدر جارج بش پر جوتا اچھالنے والے منتظر الزیدی بھی بطور امیدوار شریک ہیں۔
عراقی انتخابات میں وزیراعظم حیدر العبادی اور سابق وزیراعظم نوری المالکی بھی میدان میں ہیں، عراقی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں 329 نشستوں کے لیے سات ہزار امیدواروں میں مقابلہ ہے، 2008 میں سابق امریکی صدر جارج بش پر جوتا اچھالنے والے صحافی منتظر الزیدی بھی بطورامیدوار شریک ہیں، انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔