واشنگٹن (جیوڈیسک) پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے ورجنیا کے شہر آرلنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران ابو وہاب کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین ساتھیوں سمیت چھ مئی کو الرطبہ کے قریب فضائی حملے میں ہلاک ہوا۔
انہوں نے کہا ابو وہاب القاعدہ کا سابق رکن تھا۔ وہ ایک گاڑی میں سفر کر رہا تھا جب فضائی حملے کی زد میں آ کر ہلاک ہوا۔
ترجمان نے اسکے ساتھ ہلاک ہوئے تین ساتھیوں کے بارے میں نہیں بتایا۔