عراق: کرکوک میں شاپنگ سینٹر پر حملہ، 9 افراد ہلاک، متعدد یرغمال

Iraq Attack

Iraq Attack

عراق (جیوڈیسک) عراق کے شہر کرکوک میں مسلح افراد نے شاپنگ سینٹر پر حملہ کر کے 9افراد کو ہلاک کر دیا اور متعدد کو یرغمال بنا لیا۔

عراق میں خانہ جنگی سے تباہ حال علاقے کرکوک میں مسلح افراد نے اچانک دھاوا بول کر 9 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا جبکہ کئی افراد کو یرغمال بھی بنا لیا۔

رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں میں کئی خود کش حملہ آور بھی شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے لیا۔ اس کے بعد دو طرفہ فائرنگ ہوئی۔ شاپنگ سینٹر میں یرغمال بنائے گئے افراد کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔