عراق: کرکوک میں خود کش حملہ، 28 افراد ہلاک، 25 زخمی

Iraq Suicide Attack

Iraq Suicide Attack

کرکوک (جیوڈیسک) عراق کے شہر کرکوک میں خودکش حملے اور سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 28 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔

مرنے والوں میں 4 خواتین،2 بچے اور 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد دیگر شہروں میں شدت پسندوں کے قبضے کے بعد محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہے تھے۔

عراق کے دیگر شہروں کی طرح کرکوک میں بھی قبضے کے لیے شدت پسندوں اور فوج کے درمیان خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔