عراق میں گزشتہ ماہ پر تشدد کارروائیوں میں 1420 افرد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

بغداد (جیوڈیسک) بحران کے شکار ملک عراق میں اگست کے دوران پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم 1,420 افراد ہلاک ہوئے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 1,370 مزید عراق ان کارروائیوں میں زخمی بھی ہوئے۔

مزید یہ کہ اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کی کارروائیوں کے باعث چھ لاکھ سے زائد عراقی شہری گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے نیکولے ملادینوف Nickolay Mladenov کے مطابق ISIL کی طرف سے ہزاروں افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں ہلاک کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔