عراق میں شدت پسندوں اور فورسز کی کارروائیوں میں تیزی

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں شدت پسندوں کی کارروائیاں اور فورسز کی جوابی کارروائیاں تیز ہورہی ہیں ، ادھر ایران اور امریکا نے عراق کی مدد کے لیے کمر کس لی ہے۔ عراق کے شمالی علاقے Khanaqin میں فورسز نے فضائی حملے میں کرد فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے میں 6 جنگجو ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی رہنما آیت اللہ علی السیستانی اور وزیراعظم نوری المالکی کے اعلان کے بعد عسکریت پسندوں سے نمٹنے کےلیے عوام رضاکارانہ طور پر فوج میں شامل ہورہے ہیں۔

صوبہ دیالہ کے مرکزی شہر بعقوبہ میں رضاکاروں کے بھرتی سینٹر پر مارٹر شیل فائر کیے گئے، اس حملے میں 3 فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکا نے خلیج فارس میں اپنا طیارہ بردار بحری بیڑہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ ایران نے خبردار کیا ہے کہ عراق میں کوئی بھی غیرملکی فوجی مداخلت وہاں جاری بحران کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے، عراق کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ انتہاپسندی کے خلاف جنگ کر سکے۔