عراق (جیوڈیسک) عراق میں نامعلوم مسلح عسکریت پسندوں نے فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔ چار افراد ہلاک، سڑک کنارے بم دھماکے میں بھی تین عام شہری جان کی بازی ہار گئے۔ بغداد عراق میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے فوجی ہیلی کاپٹر مر گرایا جس کے نتیجے میں عملے کے تمام چار افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی سکیورٹی مشن کو لے جانے والا فوجی ہیلی کاپٹر اندھا دھند فائرنگ کرکے مار گرایا گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام چار افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی گروپ نے ہیلی کاپٹر مار گرانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ دریں اثنا جنوبی صوبہ بغداد میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں تین عام شہری ہلاک ہو گئے۔