عراق کا التاجی فوجی اڈا ایک بار پر راکٹوں کے نشانے پر

Iraq Military Base

Iraq Military Base

بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں قائم عالمی اتحادی فوج کے زیراستعمال التاجی فوجی اڈے کو ایک بار پھر نامعلوم عسکریت پسندوں کی طرف سے راکٹوں سے حملے کا نشانہ بنایا ہے تاہم تازہ حملے میں فوجی اڈے پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں‌ کی ہے۔

السپائکر فوجی اڈے پر بھی سوموار کے روز راکٹ حملے کیے گئے۔ اس اڈے پر امریکا اور عراق کے فوجی تعینات ہیں۔

عراق کے سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ سوموار کے روز شہید ماجد تمیمی فضائی اڈے میں ہونے والے دھماکوں سے آگ بھڑک اٹھی تھی جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد بجھایا۔

قبل ازیں بغداد کے شمال میں واقع التاجی فوجی اڈے راکٹ حملے کیے گئے تھے۔ اس فوجی اڈے پر عالمی اتحادی اور امریکی فوجی دستے تعینات ہیں۔

عراق کے سیکیورٹی میڈیا سیل نے تصدیق کی ہے کہ التاجی فوجی اڈے پر 3 کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ یہ راکٹ عراقی فوجی دستوں کے زیراستعمال مقام پر گرے۔

سیل نے تصدیق کی ہے کہ یہ راکٹ سبع البور کے علاقے سے داغے گئے تھے۔ پہلا راکٹ فوج کے پندرہویں اسکواڈرن پر کیمپ پر گرا جس کے نتیجے میں ایک طیارے کو نقصان پہنچایا ، دوسرا راکٹ توپ خانے اور اسلحے کی فیکٹری پر گرا ، جس سے مادی نقصان ہوا ، جبکہ تیسرا راکٹ فوج کے ہوائی جہاز کے دوسرے اسکواڈرن میں گر گیا ، لیکن یہ پھٹا نہیں۔

سیل نے زور دے کر کہا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز ان حملوں میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ چلانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے اور عراق کی خود مختاری کو خطرے میں ڈالنے کی سازش کرنے پر سخت کارروائی کرے گی۔