کربلا (جیوڈیسک) شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر لاکھوں افراد نے کربلائے معلی میں حضرت امام حسین علیہ سلام کے روضے کی زیارت کی۔ کربلا میں عزاداران نے چہلم امام حسین علیہ سلام کے موقع پر سینہ کوبی اور زنجیر زنی کی۔ چہلم کے موقع پر لاکھوں افراد کی آمد کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
سڑکوں پر فوجیوں کے علاوہ بکتربند گاڑیاں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ گورنر کربلا کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں زائرین کی آمد داعش کے خلاف فتح کے مترادف ہے۔