داعش گمراہ کن تنظیم اور مسلمانوں کا نقصان کر رہی ہے، وفاق المدارس

ISIS

ISIS

لاہور (جیو ڈیسک) داعش گمراہ کن تنظیم اور مسلمانوں کا نقصان کر رہی ہے، وفاق المدارس وفاق المدارس العربیہ نے کہا ہے کہ داعش ایک گمراہ تنظیم ہے جو مسلمانوں کا نقصان کر رہی ہے، حکومت مدارس کے حوالے سے طے پانے والے معاملات کو جلد پورا کرے۔

وزیر اعظم نواز شریف لبرل ازم کے بیان کی فوری وضاحت کریں، باہر سے ڈکٹیشن لینے والے اپنے قومی سلامتی کے اداروں کی بات کا برا مناتے ہیں لیکن اپنی گورننس ٹھیک نہیں کرتے، ضرب عضب سمیت ملک بھر میں اور بالخصوص کراچی میں جاری آپریشنز کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف بھی عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بلا تفریق بے رحمانہ آپریشن کر کے ملک و قوم کو لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکریٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی، مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا پیر سیف اللہ خالد نقشبندی اور مولانا قاری احمد میاں تھانوی نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔