عراق(جیوڈیسک)عراق میں مساجد کے باہر 4 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے شہر بغداد اور کرکوک میں مساجد کے باہر 4 بم دھماکوں میں 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق دونوں شہروں میں ایک گھنٹے کے دوران کار بم دھماکے اس وقت ہوئے جب نمازی جمعہ کی نماز پڑھ کر باہر آ رہے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔