بغداد (جیوڈیسک) موصل میں امریکا اور اتحادی طیاروں کی بمباری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی فوٹیج انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ہے۔ جس میں گھروں اور ایک مسجد میں تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
شہر کھنڈر میں تبدیل ہو گیا اور کئی جگہ آگ لگی نظر آ رہی ہے۔ فوٹیج میں اسپتال کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جہاں زخمی بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ادھر داعش کے قبضے میں شہر رمادی میں بھی امریکا اور اتحادی فضائیہ نے حملے کئے۔ عراقی فورسز نے رمادی کے مرکزی حصے پر دو روز پہلے حملہ کیا تھا۔ فوج نے ایک بیان میں کہا ہے بہت جلد داعش کو شکست دے دی جائے گی۔