عراق (جیوڈیسک) عراق کے شہر موصل میں بم حملے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عراق کے شہر موصل میں قہوے خانے میں ہونے والے بم حملے میں ایک بچے سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ افطار کے بعد ہوا جب لوگ کی بڑی تعداد ایک قہوے خانے میں چائے پی رہی تھی۔
دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بم حملے میں ایک بچے سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ دس زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔