عراق: موصل ڈیم پر شدت پسندوں کا قبضہ ختم

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) کرد فوج کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی عراق کے شہر موصل میں ملک کے سب سے بڑے بند پر قابض دولتِ اسلامیہ کے شدت پسندوں کو شکست دیدی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب کرد فوج موصل سے 30 کلومیٹر دور دریائے دجلہ پر واقع اس ڈیم کے احاطے کو محفوظ بنانے کے عمل میں مصروف ہے۔