عراق : موصل میں اہم ڈیم پر امریکی طیاروں کی بمباری‘ سات افراد ہلاک

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) عراقی شہر موصل کے قریب واقع اہم ڈیم پر امریکی طیاروں نے دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں پر فضائی حملے کیے ہیں جن میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس بمباری کا مقصد شدت پسندوں کے قبضے سے بجلی اور پانی فراہم کرنے والے اس اہم ڈیم کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی طیارے ان حملوں میں شامل تھے۔

ادھر جرمن وزیرخارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ جرمنی عراق میں انسانی بنیادوں پر 24 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔