عراق: 20 لاکھ سے زائد یتیم بچے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

 Orphaned Children

Orphaned Children

عراق (جیوڈیسک) امریکا نے عراق پر حملے کو انٹیلیجنس کی غلطی قرار دیکر جان چھڑالی لیکن جنگ کے بعد 20 لاکھ سے زائد یتیم بچے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی حملے کے بعد پر تشدد واقعات اور دہشت گر دحملے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں۔ امریکی جنگ کے بعدخانہ جنگی کا شکار اس ملک میں قتل و غارت کی وجہ سے لاکھوں خواتین بیوہ ہوئیں اور کئی لاکھ بچوں کے سروں سے باپ کا سایہ اٹھ چکا ہے۔