بغداد (جیوڈیسک) عراق کے شہر تکریت میں ایک ہزار 700 افراد کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔
اجتماعی قبریں امریکا کے سابق فوجی ٹھکانے اور سابق عراقی صدر صدام حسین کے صدارتی احاطے سے ملی ہیں جسے داعش نے اپنا ہیڈ کوارٹر بنا رکھا تھا۔ حکام نے ابتدائی طور پر 12 قبروں کی کھدائی شروع کی ہے۔ جن میں سے صرف ایک قبر سے 20 لاشیں ملی ہیں۔
عراقی حکام نے کہا ہے کہ یہ قبریں ان عراقی فوجیوں کی ہوسکتی ہیں جنہیں گزشتہ برس داعش کے جنگجوؤں نے تکریت پر قبضے کے بعد ہلاک کیا تھا۔
لاشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کئے جائیں گے تاکہ ان کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کئے جاسکیں۔