بغداد (جیوڈیسک) عراق کے نیم خود مختار کرد علاقے سلیمانیہ میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑیوں میں 5 مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عراق کے شمالی حصے میں واقع نیم خود مختار کرد علاقے کردستان کے شہر سلیمانیہ میں تین ہزار کے قریب مظاہرین نے کرد حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مظاہرے کے دوران مشتعل مظاہرین نے کردستان کی حکمران جماعت کردش ڈیموکریٹک پارٹی کے دفتر کو بھی نذر آتش کیا۔