رمادی (جیوڈیسک) عراق میں لڑائی کے نتیجے میں ملکی طور پر بے داخل ہونے والوں کے ایک کیمپ پر اتوار کے روز ایک خودکش بم حملہ ہوا، جس میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے۔
یہ حملہ صوبہ انبار کے دارالحکومت، رمادی کے مغرب میں 60 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک کیمپ کیا گیا، جس میں 13 افراد زخمی ہوئے۔
فوری طور پر کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
عراقی افواج نے داعش کے شدت پسندوں سے رمادی اور فلوجہ کے شہر واگزار کرا لیے ہیں۔ لیکن، جہادی گروپ کو اب بھی صوبے کے مغربی حصوں پر کنٹرول حاصل ہے۔