عراق : ریستوران میں بم حملہ،5 ہلاک درجنوں زخمی

Bomb attack in Iraq restaurant

Bomb attack in Iraq restaurant

عراق (جیوڈیسک) عراقی صوبہ صلاح الدین میں واقع ایک ریستوران میں بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔

حفاظتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ریستواران تکریت شہر ےکے قصبے حجاج میں واقع ہے۔

کرکوک۔ صلاح الدین اور دیالہ کو عراق میں موت کا تکون کہا جاتا ہے جہاں وقتاً فوقتاً عام شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ جون 2014 میں صلاح الدین کا علاقہ داعش کے قبضے میں تھا جسے عراقی فوج نے 2015 میں آزاد کروا لیا تھا۔