عراقی شوٹنگ کیس : بلیک واٹر کے چار سابق اہلکار مجرم قرار

Blackwater

Blackwater

واشنگٹن (جیوڈیسک) اس کیس میں نکولس سلیٹن کو قتل عمد کا مرتکب قرار دیا گیا جب کہ دیگر تین محافظوں پال سلو ، ایوان لبرٹی اور دستن ہرڈ کو غیرارادی قتل کا قصوروار ٹھہرایا گیا۔

جیوری نے شوٹنگ کے واقعات کے بارے میں عائد 33 الزامات میں سے ابھی صرف چند الزامات پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ جیوری باقی ماندہ الزامات پر غور و خوض جاری رکھے گی۔ یہ مقدمہ 14 عراقیوں کی ہلاکت اور 17 کے زخمی ہونے سے متعلق تھا۔

سولہ ستمبر ، 2007 کے شوٹنگز کے اِن واقعات کے سلسلے میں خبریں آنے پر ، بین الاقوامی سطح پر چیخ و پکار ہوئی تھی ، جس میں شہری لڑائی کے لیے اختیار کیے گیے انداز کے حوالے سے محکمہ دفاع کے ٹھیکے داروں کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھائے گئے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے عراق میں امریکی سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بلیک واٹر کی خدمات حاصل کی تھیں۔