عراق میں خودکش حملوں اور جھڑپوں میں 13 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں 2 خودکش حملوں اور جھڑپوں کے نتیجے میں 13 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی صوبے انبار میں 2 خودکش حملوں اور اس کے بعد ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 13 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق 2 خودکش بمبار نے صوبہ انبار کے علاقے الجبہ میں مسجد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ خودکش حملے کے بعد علاقے میں شروع ہونے والی جھڑپوں اور فائرنگ میں 13 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق خودکش حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم اس کے پیچھے عراق میں سرگرم مزاحمتی تنظیموں کا ہاتھ ہے جس میں سرفہرست داعش ہے۔