بغداد (جیوڈیسک) عراق میں پے در پے ہونے والے خودکش حملوں کے نتیجے میں 12 سرکاری فوجی اور ان کے اتحادی قبائلی جنگجو ہلاک ہو گئے۔
صدر سٹی میں فٹ بال سٹیڈیم کی تعمیر میں حصہ لینے والے ترکی کے 18 مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
ان میں 3انجینئر بھی شامل ہیں۔غےر ملکی مےڈےا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے صوبہ انبار میں شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے کیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حملے فوجی چوکیوں پر کیے گئے جبکہ 5 فوجی اور3 قبائلی جنگجو زخمی بھی ہیں۔ دوسری جانب امریکی اتحادی فورسز کی بمباری میں داعش کی چھ گاڑیاں تباہ کرنے اور 13 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔