عراق میں خودکش کار بم دھماکا، 12 افراد ہلاک، 60 زخمی

Car Bomb

Car Bomb

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع شہر حلہ میں خودکش کار بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حلہ میں ہونیوالا خود کش کار بم دھماکہ شہر کے ایک مصروف چیک پوائنٹ پر کیا گیا تھا، حملہ اتنا شدید تھا کہ اس سے درجنوں کاروں کو نقصان پہنچا، کئی افراد اپنی گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھے ہی جل کر راکھ ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔