عراق : دو خودکش کار بم دھماکوں میں 32 افراد ہلاک، 75 زخمی

Blast

Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے جنوبی شہر سماوا میں دو خود کش کار بم دھماکوں میں 32 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے ہیں۔

بغداد سے 230 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر کے وسط میں پہلا کار بم دھماکا مقامی حکومت کی ایک عمارت کے نزدیک ہوا اور دوسرا وہاں سے 60 میٹر کے فاصلے پر واقع ایک بس اسٹیشن پر ہوا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔