موصل (جیوڈیسک) عراقی شہر موصل کے مشرقی علاقوں میں داعش نے دو خود کش حملے کیے جس میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
عراقی وزارت دفاع کے مطابق ، شہر کے علاقوں مصنی بازار میں داخلے کی کوشش کرنے والے دو خود کش بمباروں کو وہاں موجود محافظوں نے بر وقت پہچان لیا جس پر انہوں نے خود کو دھماکے سے اڑادیا،اس واقعے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عراقی فوج کے لیفٹینٹ جبار حسن نے بتایا کہ یہ دہشت گرد شہرکے مغربی علاقوں سے مشرق کی جانب داخل ہونا چاہتے ہیں جس کے بعد حفاظتی تدابیر سخت اختیار کی جا چکی ہیں۔
دریائے دجلہ کے کنارے آباد شہر موصل کا مغربی حصہ عراقی فوج اور داعش کے درمیان جھڑپوں کا باعث بنا ہوا ہے۔