بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد کیعلاقے گریات میں مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں پندرہ افراد جاں بحق ، متعدد زخمی ہو گئے۔ خو دکش حملہ آور ایک خاتون تھی جس نے اپنے آپ کو اس وقت دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جب مسجد کے باہر کھڑے گارڈ نے اسے روکنے کی کوشش کی۔
دھماکے کے وقت لوگ مغرب کی نماز ادا کر کے واپس گھروں کو جا رہے تھے جس کے باعث زیادہ جانی نقصان ہوا۔عراقی حکام کے مطابق حملے میں پندرہ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
جن میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔عراق میں حالیہ دنوں میں خودکش حملوں، بم دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔ گزشتہ ماہ مختلف واقعات میں ساڈھے سات سو سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے