عراق اور شام میں 1 کروڑ 36 لاکھ افراد بے گھر ہیں، اقوام متحدہ

Persons Homeless

Persons Homeless

جنیوا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے دائریکٹر امین عواد نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں مسلح تنازعات کی وجہ سے 13 اعشاریہ 6 ملین یعنی ایک کروڑ 36 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر افراد سردی کے آغاز پر خوراک اور چھت سے محروم ہیں۔

مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے یو این ایچ سی آرکے ڈائریکٹر امین عوادکا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں جاری جنگ کی وجہ سے بے گھر ہو نے والے ان افراد کے لیے دستیاب امداد ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی ضروریات کی اعتبار سے دنیا بے حسی کا شکار ہے۔

امین عواد نے کہا کہ دیگر اقوام خصوصا یورپی ممالک کو اپنی سرحدیں ان مہاجرین کے لیے کھولنا چاہیں تا کہ ان افراد کو پناہ دینے والے ممالک کا بوجھ بانٹا جا سکے۔ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے کہا ہے کہ سرمایے اور وسائل کی کمی کی وجہ سے ان مہاجرین میں سے سوا چار ملین افراد کے لیے رسد کی فراہمی بند ہو چکی ہے اور حالات تبدیل نہ ہوئے تو اگلے ماہ تک تمام مہاجرین کو خوراک کی فراہمی رک جائے گی۔