عراق میں داعش مخالف ایرانی جنرل حامد تقوی قتل

Iraq

Iraq

دبئی (جیوڈیسک) عراق کے شہر سمارا میں عراقی فوجیوں اور داعش کے خلاف لڑنے والی شیعہ ملیشیا کی تربیت کرنے والے ایرانی جنرل اور انقلاب پاسداران کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حامد تقوی کو نشانہ باز نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

وزارت دفاع کی ایک سائٹ پر بیان اور سرکاری ایرانی نیوز ایجنسی نے بتایا تقوی نے 1980 ءسے 1988 ءتک عراق اور ایران جنگ میں بھی حصہ لیا۔

سمارا میں وہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگئے۔ ماہر نشانہ باز نے بجلی کے ٹرانسفارمر کی اوٹ لے کر گولیاں چلائیں۔

متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔ وہ داعش کیخلاف لڑائی میں بطور مشیرخدمات انجام دے رہے تھے۔