عراق میں داعش کا پرچم جلانے کی پاداش میں ایک سو ستر عراقیوں کو یرغمال بنا لیا گیا

ISIS Flag

ISIS Flag

عراق (جیوڈیسک) شمالی عراق کے مغربی شہر کرکوک میں داعش نے تنظیم کا پرچم نذر آتش کیے جانے پر دو قصوبوں پر دھاوا بول دیا اور ایک سو ستر افراد کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے جنگجو تیس کے قریب گاڑیوں میں دونوں قصبوں پر حملہ آور ہوئے موصل میں امریکا اور اس کے عالمی اتحادیوں کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں داعش کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

کارراوئی داعش کے اعلی سطح کے ایک اجلاس کو نشانہ بناتے ہوئے کی گئی ہے۔ جس میں اہم رہنماء محمد صالح السویدی سمیت پندہ اہم ارکان ہلاک ہو گئے۔۔ جبکہ بصرہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے ایک واقعہ میں تین علماء کو قتل کر دیا گیا۔

دوسری جانب شام کے شمالی شہر حلب میں باغیوں کے اسدی فوج کے کنٹرول والے علاقے پر گولہ باری سے انیس افراد ہلاک اور بتیس زخمی ہو گئے۔