عراق کے شمالی علاقے میں دو کار بم دھماکے، 42 افراد جاں بحق

Baghdad Blast

Baghdad Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے شمالی علاقے میں دو کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد بیالیس ہو گئی جبکہ پچھتر افراد زخمی ہیں۔

حکام کے مطابق بعقوبہ شہر میں دھماکے سے پینتیس جبکہ اسی علاقے میں دوسرے دھماکے میں سات افراد جاں بحق ہوئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔