عراق کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے، امریکی صدر

Obama

Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ عراق کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے، عراق میں امریکی فضائی حملوں میں داعش کے ٹھکانوں کو نقصان پہنچا، عراقیوں کو متحد ہوکر ملک کو درپیش خطرات سے نکالنا ہو گا، عراقی عوام کو اپنا تحفظ خود کرنا ہو گا۔

امریکی صدر بارک اوباما کا مزید کہنا تھا کہ عراق میں فضائی حملے جاری رکھنے کا ٹائم فریم نہیں بتا سکتے، امریکی فورسز نےعراق میں اربیل کے نزدیک شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے، عراق میں امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے وسیع البنیاد اقدامات کر رہے ہیں۔