عراق کی امریکا سے فوری طور پر فضائی امداد فراہم کرنے کی درخواست

Baghdad

Baghdad

بغداد (جیوڈیسک) عراق نے امریکا سے فوری طور پر فضائی امداد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری خطے کے رہنماؤں سے بات چیت کے لئے عمان پہنچ گئے۔

ہیں۔ عراق میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام ،داعش کی اُردن اور شام کی سرحدی چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں نے انبار صوبے میں دو چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

اس سے ایک روز قبل باغیوں نے قائم قصبے پر قبضہ کر لیا تھا، جو شامی سرحد کے قریب واقع ہے۔ عراق کے وزیرِ خارجہ ہوشیا زبیری نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ،انہوں نے باضابطہ طور پر امریکی حکومت سے درخواست کی ہے۔

کہ وہ ہمیں فضائی مدد فراہم کریں.عراق کے پاس فضائیہ نہیں ہے، عراق کے پاس ایک بھی جنگی طیارہ نہیں ہے۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق جان سمسپن نے بتایا کہ امریکا کو داعش سے درپیش خطرے کا پہلے سے پتا تھا مگر اس نے صرف دو ہفتے قبل ان کی کارروائیوں کی فضائی نگرانی کا کام شروع کیا ہے۔