عراق (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں فروٹ اور سبزیوں کی ہول سیل مارکیٹ میں دو کار بم اور ایک خودکش بم دھماکے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 53 زخمی ہو گئے۔
عراق غیر ملکی خیبر ایجنسی نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ بغداد کے شمال میں فروٹ اور سبزیوں کی ہول سیل مارکیٹ میں دو کار بم اور ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔