عراق : امریکہ اور اتحادیوں کے فضائی حملے، داعش کے بیسیوں جنگجو ہلاک

ISIS

ISIS

بغداد (جیوڈیسک) امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے عراق کے شمالی شہر موصل اور اس کے نواحی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں بیسیوں جنگجو مارے گئے۔

داعش نے جون سے موصل پر قبضہ کر رکھا ہے، اس نے اس شہر پر سب سے پہلے چڑھائی کی تھی لیکن اب اس کا ہرطرف سے ناطقہ بند کیا جا رہا ہے۔

عراقی اور کرد فورسز داعش کے خلاف زمینی کارروائی کررہی ہیں تو امریکا اور اس کے اتحادیوں کے جنگی طیارے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں۔