عراق میں امریکا کی فضائی کارروائی میں 17 داعش جنگجو ہلاک، 29 زخمی

Iraqi Soldiers

Iraqi Soldiers

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں امریکا کی سربراہی میں اتحادیوں کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 17 داعش جنگجو ہلاک جبکہ 29 زخمی ہوگئے۔

عرب نیوز چینل کے مطابق امریکا کی سربراہی میں اتحادی ممالک کے طیاروں نے شام کی سرحد سے ملحقہ عراق کے شہر القائم میں بمباری کی، جس کے نتیجے میں داعش کے 17 جنگجوؤں سمیت 26 افراد ہلاک جب کہ 29 زخمی ہوگئے۔

عرب چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی ممالک کی کارروائی کے وقت داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی بھی وہیں مجود تھے تاہم ان کی ہلاکت یا زخمی ہونے سے متعلق کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی۔

واضح رہےکہ گزشتہ برس بھی ابو بکرالبغدادی کے مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں۔