عراق (جیوڈیسک) کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں میں بتیس افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ دارالحکومت بغداد کے مختلف حصوں میں بم دھماکوں میں چوبیس افراد ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب جنوبی شہر بصرہ کے مختلف حصوں میں تین بم دھماکوں میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو ھسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ کسی نے دھماکوں کی ذمہ دار قبول نہیں کی۔ انسانی حقوق کے ایک ادارے کے مطابق رواں ماہ میں دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں اب تک تین سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔