عراق : شادی کی تقریب میں خودکش دھماکے، 23 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Iraq Wedding Blast

Iraq Wedding Blast

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں شادی کی تقریب میں دو خودکش دھماکوں میں تئیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

خودکش دھماکے شمالی شہر تکریت کے قریب حجاج قصبے میں اس وقت ہوئے جب شادی کی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد حملہ آوروں نے سیکورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا۔ تاحال کسی تنظیم نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔