بغداد (جیوڈیسک) فوٹیج میں جنگی طیاروں کے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حملے کے بعد عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آتے ہیں۔
عراقی وزارت دفاع کے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے انتہائی کامیاب رہے اور داعش کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
یہ حملے الشیحا کے قریب ٹھکانوں پر کئے گئے۔ دوسری جانب امریکا اور اسکے اتحادیوں نے داعش کے خلاف دو روز کے دوران 29 فضائی حملے کیے ہیں ان میں سولہ حملے شام جبکہ تیرہ عراق میں کیے گئے۔