عراقی فوج میں پچاس ہزار جعلی فوجیوں کا انکشاف

Iraqi Army

Iraqi Army

بغداد (جیوڈیسک) عراقی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملٹری اسٹیبلیشمنٹ میں اصلاحات کے تحت وزیر اعظم حیدر العبادی نے چار ملٹری یونٹوں میں تقریباً پچاس ہزار جعلی ناموں کا پتا چلایا ہے۔

انھوں نے بیان میں عراقی علاقے میں غیر ملکی فورسز کی موجودگی کی بھی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ صرف فوجی تربیت کے مقاصد کے لیے غیر ملکی موجود ہیں۔