بغداد (جیوڈیسک) بیجی کے قریب عراقی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد ہلاک ہو گئے۔
عراقی فوجی ہیلی کاپٹر بغداد سے 200 کلو میٹر دور شہر بیجی سے واپس آرہا تھا کہ راستے میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ اور عملے کے تمام افراد ہلاک ہو گئے تاہم حکام کی جانب سے حادثے میں عملے کی ہلاکتوں کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی۔
فوجی حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کر کے مار گرایا ہے۔