عراقی دارالحکومت بغداد میں ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی

Cholera

Cholera

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہیضہ کی وباءسے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔عراقی وزارت صحت کے مطابق بغداد کے قریب ابو غریب کے علاقہ میں ہونے والی یہ ہلاکتیں ہیضہ کی وباءپھیلنے کی وجہ سے ہوئیں۔

وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے انہوں نے ابو غریب کے علاقہ میں ہیضہ کے 12 کیسز سامنے آنے کا اعلان کیا تھاجس کے بعد سے مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیضہ کی وباءپھیلنے کی وجہ صاف پینے کے پانی کی عدم دستیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ دریاؤں اور کنوؤں سے براہ راست پانی پیتے ہیں، دریاؤں کا پانی آلودہ ہے جو کہ صحت کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔