بغداد (جیوڈیسک) عراقی حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد میں دو خود کش حملہ آوروں نے صدر سٹی کے علاقے کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے بعد ہر طرف کہرام مچ گیا اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
خودکش حملے میں چوبیس افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ دھماکوں کےبعد عراقی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔
جمعرات کو بھی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ اس دھماکے میں پندرہ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔