بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد سے 53 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
جنوبی بغداد کے علاقے بابل سے سیکیورٹی فورسز کو 53 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں سر اور سینے پر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جبکہ حکام کے مطابق شہریوں کو کس نے اور کیوں قتل کیا گیا اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم 53 مقتولین کو ایک ہفتہ قبل گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
واضح رہے کہ عراق کے متعدد شہریوں پر عسکری تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے قبضہ کرتے ہوئے خلافت کا اعلان کردیا ہے جبکہ فوج کو مختلف محاذوں پر ناکامی کا سامنا رہا ہے۔