عراقی شہر ہلا سے 53 لاشیں برآمد تمام افراد کو اغواء کیا گیا

Baghdad

Baghdad

بغداد (جیوڈیسک) عراقی سیکیورٹی فورسز کو صوبہ بابل کے دارالحکومت ہلا کے جنوب سے 53 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ان تمام افراد کو اغواء کیا گیا تھا۔ پولیس اور ڈاکٹروں کے مطابق مقتولین کو سر اور سینے پر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تمام لاشیں ایک ہفتہ پرانی ہیں اور ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکا کہ ان افرادکو کس وجہ سے قتل کیا گیا تھا۔

اگر چہ صوبہ بابل پر گزشتہ مہینے عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، تاہم جس مقام سے یہ لاشیں ملی ہیں، وہ اُن عراقی مقامات سے بہت فاصلے پر ہیں جہاں کشیدگی برقرار ہے۔

ہلا کے جنوب میں مذہبی مقامات کربلا اور نجف بھی واقع ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں جاری فسادات 2006-2007 سے ملک میں جاری فرقہ وارانہ کشییدگی کی ہی ایک کڑی قرار دیے جا رہے ہیں۔