لاس اینجلس (جیوڈیسک) معصوم عراقی لڑکی سے زیادتی کے مجرم امریکی فوجی نے جیل میں خود کشی کر لی۔
عراق میں ایک کمسن بچی سے زیادتی اور اس بچی اور اس کے خاندان کو قتل کرنے کے مجرم امریکی فوجی نے جیل میں خود کشی کر لی ہے۔ فوجی سٹیو ڈیل گرین پر 2009ء میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ دو تین روز قبل اپنے سیل میں بے حس و حرکت پایا گیا۔
جیل خانہ جات کے فیڈرل بیورو کے ترجمان نے بتایا کہ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ گزشتہ روز چل بسا۔ واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اس فوجی کے کچھ سابقہ ساتھیوں کو عمر قید کی سزا دی گئی تھی جبکہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عراقی عوام نے اس فوجی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔