عراقی صدر سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات

Abdullah bin Abdul Aziz Fouad Massoum

Abdullah bin Abdul Aziz Fouad Massoum

ریاض (جیوڈیسک) عراقی صدر فواد معصوم اپنے دورہ ریاض میں سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزسے ملاقات کی۔ کئی سالوں سے کشیدہ تعلقات کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ د ونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان اتنا اعلیٰ سطحی رابطہ ہوا ہے۔

عراقی صدر نے سعودی عرب کے دورے پر مسرت کا اظہار کیا۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ باہمی تعلقات اور ان میں بہتری کے راستوں پر بات کی۔

واضح رہے کہ سابق عراقی وزیراعظم نوری المالکی کے دور میں بغداد اور ریاض حکومتوں کے باہمی تعلقات کشیدگی کا شکار رہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عراق سے سن 2010ء میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد ایران نے عراق میں اپنے اثرورسوخ میں خاصا اضافہ کیا ، جس میں نوری المالکی اور تہران حکومت کے درمیان قریبی تعلقات نے کلیدی کردار ادا کیا۔