عراقی وزیر اعظم کا بغداد میں رات کے کرفیو کے خاتمے کے اعلان

Curfew

Curfew

بغداد (جیوڈیسک) وزیرِ اعظم حیدر العبادی نے سکیورٹی سروسز کی جانب سے دی گئی ایک بریفنگ کے بعد دارالحکومت بغداد میں رات کے وقت کرفیو ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ جو ہفتے کی رات سے نافذ ہو گا۔

بغداد میں رات بارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو 2003 میں امریکی مداخلت کے بعد لگایا گیا تھا۔

اس میں مختلف اوقات میں نرمی کی جاتی رہی، لیکن گزشتہ سات برس سے کرفیو مسلسل نافذ تھا۔ بغداد کے باسیوں نے کرفیو کے خاتمے کا خیر مقدم کیا ہے۔