بغداد (جیوڈیسک) عبادی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اردن سمیت کئی عرب ممالک دولت اسلامیہ کے خلاف جاری امریکی کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔
لیکن ابھی تک صرف امریکا ، برطانیہ اور فرانس ہی دولت اسلامیہ کے اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ مسٹر العبادی کا کہنا تھا کہ اگر انھیں غیر ملکی فضائیہ کی مدد حاصل ہو تو عراقی فوج دولت اسلامیہ کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
تاہم عراق میں زمینی کارروائی کے لیے غیر ملکی فوجوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ دولت اسلامیہ کے خلاف اس کارروائی میں مغربی ممالک کے علاوہ سعودی عرب ، اردن ، بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی حصہ لیا ہے۔